کراچی (یو این پی) پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ڈراما سیریل ’’فطرت‘‘، ’’گھسی پٹی محبت‘‘ اور’’مہرپوش‘‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ علی عباس پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔ علی عباس کی جانب سے یہ خبر شیئر کرتے ہی ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں ماہرہ خان، روبینہ اشرف، عثمان مختار، امیر گیلانی و دیگر شامل ہیں۔