باہمت بزرگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں منفرد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے عامر عقیق خان

Published on January 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ باہمت بزرگ پروگرام پاکستان کی تاریخ میں منفرد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس میں بزرگ مرد و خواتین کی باوقار انداز میں مالی امداد کی جا رہی ہے حکومت نے بزرگ شہریوں کی مالی معاونت کا پروگرام شروع کر کے ان کی مشکلات اور مسائل کو کم کرنے کی کوشش کی ہے باہمت بزرگ پروگرام سے استفادہ کرنے والے شہریوں کے مکمل اعدادو شمار جمع کئے جائیں اور ترجیحی بنیادوں پر ان کے کارڈ جاری کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باہمت بزرگ پروگرام پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز صاحبان ،تینوں تحصیلوں کے چیف افسران میونسپل کار پوریشن ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر دیپالپور ابرار حسین ،بینکوں کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد نے بتایاکہ ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں باہمت بزرگ پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں اب تک 14679 بزرگ خواتین کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہے 984 بزرگ خواتین کو اس پروگرام کے تحت کارڈ جاری ہو چکے ہیں اور یکم فروری سے باقی ماندہ بزرگ شہریوں کو کارڈ ملنا شروع ہو جائیں گے ضلع اوکاڑہ میں تین مقامات پر سینٹرز بنائے گئے ہیں تحصیل اوکاڑہ میں میونسپل کار پوریشن ھال ،رینالہ میں جنرل بس اسٹینڈ جبکہ تحصیل دیپالپور میں میونسپل کمیٹی ھال میں سینٹرز بنائے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes