جدہ(زکیر احمد بھٹی ) سعودی فٹبال لیگ نے63 خواتین کو ریفری کے طور پر مقرر کر دیا ہے۔ نئی بھرتی ہونی والی خواتین میں سے 18 کا تعلق ریاض، 28 کا تعلق جدہ، 14 مشرقی ریجن جبکہ 3 مدینہ منورہ سے ہیں۔سعودی لیگ نے کہا ہے کہ ’نئی بھرتی ہونے والی خواتین کو ریفری کے دو کورس کروائے۔ پہلا کورس مشرقی ریجن میں ہوا تھا جبکہ دوسرا ریاض میں منعقد کیا گیا تھا۔نئی ریفری کو اجازت نامہ دینے کی تقریب آن لائن منعقد کی گئی جس میں سعودی لیگ اور اس کے تحت خواتین لیگ کی عہدیدار موجود تھیں۔واضح رہے کہ نئی بھرتی ہونی والی ریفری خواتین کے فٹبال مقابلوں کے لیے مختص ہوں گی۔