ممبئی (یو این پی) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی۔کپل شرما نے ٹویٹر پر مداحوں سے بات چیت کے حوالے سے اعلان کیا تھا کہ آج شام چار بجے وہ ٹویٹر پر موجود ہوں گے لہذا جس شخص کو جو بھی پوچھنا ہے اس کا جواب وہ ضرور دیں گے۔کپل شرما کے ٹویٹ کے بعد بہت سے صارفین نے مقرر کردہ وقت پر اپنے پرستار سے سوالات کرنا شروع کر دیئے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی مداح خاموش نہ رہا۔ چوہدری آصف نامی صارف نے کپل سے سوال کیا کہ کیا آپ کی پاکستان آنے کی کوئی اُمید ہے؟پاکستانی مداح کے سوال پر کپل شرما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں گوردوارہ کرتار پور صاحب کے دربار پر آنا چاہتا ہوں، دیکھتے ہیں کہ وہاں کب جانا ہوتا ہے۔