وزیر عظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس

Published on January 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی)وزیر عظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں نیپرا کی جانب سے کنزیومر سروس مینول کی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد منظوری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تعمیرات میں سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں کنزیومر مینول میں گرڈ ایریا، لوڈ اسیسمنٹ اور لوڈ کیٹیگری میں بہتر ریگولیٹری فریم ورک کے تحت ترامیم کی گئی ہیں۔ اجلاس کو صوبہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں اور تعمیرات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر قانونی ہاوسنگ منصوبوں اور تعمیرات میں عوام سے ہونے والے فراڈ، خصوصا سمندر پار پاکستانیوں کے استحصال کے فوری خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں میں عام آدمی کی زندگی بھر کی جمع پونجی ضائع ہو جاتی ہے جس کا فوری سد باب ضروری ہے۔فواد چوہدری نے شریف فیملی کو قبضہ گروپوں سے نتھی کردیا ، ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز بھی تلملا اٹھیں۔وزیراعظم نے ہاوسنگ کے منصوبوں میں قوائد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے، غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی تفصیلات متعلقہ ویب سائٹس پر جاری کرنے اور عوام کو ان غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں میں خرید و فروخت کے حوالے سے خبردار کرنے کے لئے آگاہی مہم میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے اور ٹائم لائنز متعین کرنے کی ہدایات دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy