کیوبا کی فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک

Published on January 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

ہوانا(یو این پی)کیوبا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق کیوبا کی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر نے مشرقی صوبے ہولگوین سے گوانتانامو کے مختصر سفر کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہونے پر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے پانچوں اہلکاروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ کیوبا کی فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیوبا میں مئی 2018 میں طیارہ حادثے میں 112 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ پایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy