حق اور سچ کے لیے تکالیف برداشت کرنا بزدل لوگوں کا کام نہیں، مریم نواز

Published on January 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

لاہور(یو این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ پر کھڑے ہونا اور اس کے لیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ حق اور سچ پر کھڑے ہونا اور اس کے لیے تکالیف برداشت کرنا اور ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی ایک یوم حساب ہے۔ سازشیوں کو بےنقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔گزشتہ روز اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا تھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سال سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ ” وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے “لیکن بندہ ایماندار ہے !

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes