اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد کے احکامات کی روشنی میں حویلی لکھا پولیس نے پتنگ بازوں کےخلاف کاروائی کرتے ہوئے باز محمداحمد اور شعیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کر لی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ نمبر 76/21اور 77/21 بجرم 3/4 کائٹ فلائنگ ایکٹ رجسٹرڈ کر لیا ۔تھانہ بی ڈویژن پولیس اوکاڑہ نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ پتنگ فروش محمود عالم عرف اللہ رکھا ولد عمر حیات سکنہ گارڈن ٹاون اورمحمد وسیم ولد محمد سلیم سکنہ محبوب ٹاون اوکاڑہ کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل برآمد کر کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 40/21بجرم 3/4 درج کرلیا