اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنے فیصلے میں پیٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا ہے ، جس کے ساتھ ہی پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی ، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا ، جس کی نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے فی لٹر ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ ملک میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے ، جب کہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت 3.00 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے