اسلام آباد(یواین پی) اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔تیز رفتار گاڑیاں سبھی سگنل توڑتے ہوئے نکل گئیں جس وجہ سے سامنے آتی ہوئی کار کے ساتھ چار ویل گاڑی ٹکرا گئی۔ذرائع کے مطابق قافلے کی گاڑی میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گاڑیوں کا یہ قافلہ کشمالہ طارق کا تھا جس میں کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھا۔پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان کوگرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کشمیر ہائی وے پر یہ خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو لوگون خے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ پروٹوکول کی پانچ گاڑیوں کے اشارہ توڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔گاڑیوں کی اس لمبی لائن میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل تھی۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں میں کشمالہ طارق کا خاوند اور بیٹا بھی موجود تھا۔یاد رہے کہ کشمالہ طارق کی شادی کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے ایک بزنس مین وقاص خان کے ساتھ ہوئی تھی اور انہی کی گاڑیوں کے قافلہ کو حادثہ پیش آ گیا حادثے کے نتیجے میں کارسوار دو افراد زخمی ہو گئے۔