کراچی (یواین پی) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق سفید گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ کی ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتولین کے سر اور سینے پر تین تین گولیاں لگیں ۔وقوعہ سے مقتولین کی بائیک کے علاوہ ایک اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شخص کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر سیمی جمال کے مطابق خاتون کی عمر 26 اور مرد 25 برس ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 6 خول ملے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی موٹر سائیکل پر کوئی نمبر پر پلیٹ نہیں لگی ہوئی ہے ۔