پشاور(یواین پی) خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کہتے ہے خیبر پختون خوا حکومت 2020 میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار تھی لیکن کورونا کیوجہ سے تاخیر ہوئی،صوبے میں با اختیار بلدیاتی نظام کا قیام موجود حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان،کے ہمرا سکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان نے صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ پلس کی توسیع کا عمل مکمل ہونے پر کابینہ اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے صحت کارڈ پلس اسکیم کو فلاحی ریاست کے قیام کے سلسلے میں اہم قدم اور صوبے کی تاریخ کابڑا منصوبہ قرار دیا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ کابینہ نے ستمبر 2021 میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے سلسلے میں اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی،خیبر پختون خوا حکومت 2020 میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار تھی لیکن کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی،صوبے میں با اختیار بلدیاتی نظام کا قیام موجود حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،موجود حکومت اپنی پارٹی منشور اور آئینی ذمہ داری کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے،کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر بلدیات اکبر ایوب کو الیکشن کمیشن کیساتھ تمام معاملات طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔