مانگامنڈی میں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کی بھر مار

Published on February 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

تبدیلی سرکار کی حکومت میں شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے
مانگامنڈی(یو این پی)تبدیلی سرکار کی حکومت میں سادھا لوح عوام اپنی جمع پونجی سے محروم ہونے لگے۔مانگامنڈی میں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کی بھر مار متعدد سرکاری محکموں کے راشی اہلکاروں نے مبینہ طور پر بہتی گنگا میں ہاتھ لئے۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی اور گرد نواح میں درجن سے زائد غیرقانونی ہاوسنگ سکیمیں ٹاﺅنز قائم ہیں جہاں پر سوسائٹی مالکان سادھا لوح عوام کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے سبز باغ دیکھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔اور غیر قانونی طریقہ سے شہریوں کو پلاٹوں کی خریدوفروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔متعدد شہری سوسائٹی مالکان کی نوسر بازیوں سے تنگ ہار کر میڈیا نمائندگان کے سامنے پھٹ پڑے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی مالکان پلاٹ سیل کرنے سے قبل ہر بنیادی سہولیات کا وعدہ کرتے ہیں مگر پلاٹ کی پرچیز ایگریمنٹ کرنے کے بعد کوئی سہولت فراہم نہیں کرتے جو ایک فراڈ کے ضمرا میں آتا ہے۔شہر بھر کی نجی سکیموں میں خریداروں کا کہنا ہے کہ شہری میں نوے فیصد سوسائٹیز ٹاونز غیر رجسٹرڈ جن کے پاس ٹی ایم او، ڈپٹی کمشنر، ایل ڈی اے اتھارٹی، سمیت دیگر مجاز اتھارٹی کے کوئی بھی این او سی نہیں ہیں۔این او سی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اداروں کو لاکھوں نہیں کروڑوں کا چونا لگایا جا رہا ہے۔جس کے باعث شہر بھر کی غیرقانونی سکیموں ٹاونز میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہو چکا ہے شہر بھر کی تنظیموں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ سوسائٹی مالکان کی لوٹ مار کی وجہ سے سادھا لوح عوام اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہو رہے ہیں۔جنکے خلاف متعلقہ ذمہ داران محکمے فوری گھیرا تنگ کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题