اسلام آباد: (یواین پی) جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ بڑھ کر 1138 ارب روپے ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 995 روپے تھا ۔وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کی فسکل آپریشن رپورٹ جاری کر دی ہے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد رہا ۔ جولائی تا دسمبر مجموعی اخراجات 4489 ارب روپے رہے۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں سود کی مد میں 1475 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔ جولائی تا دسمبر دفاعی اخراجات 486 ارب 58کروڑ 50 لاکھ روپے رہے۔ جولائی تا دسمبر مجموعی محصولات 3351 ارب روپے رہیں جبکہ ٹیکس ریونیو 2455 ارب 90 کروڑ روپے رہا۔جولائی تا دسمبر 1138 ارب روپے کا ملکی و غیر ملکی قرض لیا گیا۔ جولائی تا دسمبر 454 ارب 45 کروڑ روپے کا بیرونی قرض لیا گیا ر جبکہ 683 ارب 48 کروڑ روپے اندرونی قرض لیا گیا ۔