مسئلہ کشمیر کویو این قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: پاکستان

Published on February 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت نے غیرکشمیریوں کیلئے تیس لاکھ سے زیادہ جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں جن کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں اور کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو شہید کرنے اور ان پر ظلم و تشدد کرنے کے علاوہ جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لئے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتی مشن سیمیناروں کا اہتمام کریں گے اور مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی اجاگر کرنے کے لئے بین الاقوامی میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف رکھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题