طلباء کو سیرت النبی ﷺ کی تعلیم کا مقصد اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے:وزیراعظم

Published on February 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِ اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ ملک کا مستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے، بڑی کلاسوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کے مضمون کو شامل کرنے کا مقصد طلبا کو اسلامی شعار سے روشناس کرانا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِتعلیم شفقت محمود، سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری تعلیم ، ڈاکٹر عطا الرحمن، پروفیسر شعیب خان، پروفیسر ناصر خان و سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملک میں نالج اکانومی کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو تعلیم کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں اور اقدامات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عطا ء الرحمن کی جانب سے ملک میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بائیو ٹیکنالوجی و دیگر جدید علوم کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme