کراچی (یواین پی) پاکستان سپر لیگ 2021 کے ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔پی ایس ایل 2021 کے آغاز میں 11 روز رہ گے ہیں تاہم ٹکٹ فروخت کرنے کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سمیت 19 میچز ہوں گے اور ٹکٹ کی فروخت کے لیے پی سی بی کی طرف سے اگلے 2 یوم میں اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کی محدود تعداد کے سبب صرف آن لائن ہی ٹکٹ فروخت کیے جانے کاامکان ہے۔ دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کا کہنا ہے کہ بورڈ کے متعلقہ زمہ داران اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں اور بدھ تک فیصلہ ممکن ہے۔