اوکاڑہ ، شعبہ زراعت (توسیع) کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

Published on February 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) اسپیشل سیکرٹری زراعت وقار حسین کی زیر صدارت زراعت ہاوس میں شعبہ زراعت (توسیع) کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے مطابق فنی راہنمائی فراہم کی جائے: اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین ۔کاشتکاروں کو اُن کی دہلیز پر فنی راہنمائی کی سہولت فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ برجیوں کے رجسٹر تیار کیے جائیں جن میں پوری برجیوں کے نمبر اور پیغامات درج ہوں تاکہ ان کی تصدیق کی جاسکے اور سڑکوں پر موجود برجیوں پر پیغامات کی لکھائی موسمی فصل اور مقررہ وقت کے مطابق کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے زراعت ہاو¿س میں شعبہ زراعت (توسیع) کی سہ ماہی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی نے بتایا کہ موجودہ ربیع میں گندم کے زیر کاشت رقبہ کا ہدف 1 کروڑ 62 لاکھ کے برعکس 1 کروڑ 64 لاکھ ایکڑ لایا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ نے سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ دھان کا پیداواری ٹارگٹ کا بھی ہدف مکمل کیا گیا ہے۔ امسال دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت دھان کے مڈھوں کی تلفی کیلئے 270 ویٹ سٹرا شیریڈر اور ہیپی سیڈرز مہیا کیے گئے ہیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ اب تک زیر کاشت رقبہ کے اہداف کے مطابق صوبہ میں چنے کی کاشت 97 فیصد، آلو کی کاشت 96 فیصد ٹارگٹ کے مطابق کی جا چکی ہے اور پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا مقررہ ہدف بھی حاصل کرلے گا۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کے اجتماعات سرکاری فارمز پر بھی منعقد کیے جائیں۔ ہر فصل کا ہر سیزن میں سرکاری فارم پر ایک فارمر ڈے منعقد کیا جائے۔ سرکاری فارمز کا تمام رقبہ لیزر لینڈ لیولر کرایا جائے۔ پانی کی بچت کیلئے کھالے پکے کرائے جائیں۔ ڈرپ اور سپرنکلر نظام آبپاشی اپنا کر سرکاری زرعی فارموں میں آبپاش پانی کی بچت کو یقینی بنایا جائے۔ سرکاری فارمز ماڈل فارمز کا نقشہ پیش کریں۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری زراعت نے افسران کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاتے ہوئے پچھلے کوارٹر کے تمام زیر التوا کام اگلے کوارٹر میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں چوہدری محمد منیر، چوہدری عبدالغفور، شیر محمد شراوت سمیت شعبہ زراعت (توسیع) کے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy