اوکاڑہ ، دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی برساتی نالہ میں گرنے سے 35 سالہ شخص جانبحق

Published on February 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) 36 جوڑے روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو دھند کی وجہ سے برساتی نالہ میں گر گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں ٹریکٹر پر سوار 35 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعش کو برساتی نالہ سے نکال لیا اور ضروری کاروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد نثار ولد محمد دین (35 سال) کے نام ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں 50دو ایل اوکاڑہ کے رہائشی تھا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy