سندر شریف(یو این پی) آل پاکستان مشائخ و علماء کانفرنس آج بروز جمعہ (3) بجے سہ پہر کو آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف میں منعقد ہو گی کانفرنس کا موضوع ” پاکستان، عصر حاضر اورخانقاہ “ ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔کانفرنس کی صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل گورننگ کمیٹی انصاف مذہبی امور ونگ کے صدر و سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی کریں گے کانفرنس میں ملک بھر سے 200سے زائد مشائخ و علماء شرکت کریں گے۔کانفرنس میں د یوان احمد مسعود فاروقی، دیوان عظمت سید محمد، خواجہ فرید الدین فخری، خواجہ اسرار الحق نظامی،خواجہ محمد اکمل اویسی، پیر شمیم صابر صابری، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ،پیر حسنین محبوب گیلانی،پیر افضال حسین زنجانی،پیر رشید احمد شاہ ر، اللہ دتہ پیر جی سرکار، پیر خواجہ نصر المحمود، خواجہ محمد معین الحق چشتی بصیر پوری ،پیر سید عظمت حسین شاہ مانسہرہ، پیر غلام رسول اویسی،خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر عثمان نوری،پیر توصیف النبی،سید محمد علی صابری، مولانا نسیم علی شاہ، مولانا محمد قاسم چشتی، میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ، سید حبیب اللہ شاہ، مولانا سیف علی ڈومکی،علامہ آصف محمود، علامہ سید ہاشم موسوی،مولانا محمد حسین طارق، مفتی محمد سجاد، حافظ محمد بشارت جذبی، پروفیسر غلام فرید چشتی سمیت معروف مشائخ و علماء شرکت فرمائیں گے کانفرنس کے تمام تر انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ سید محمد اخیار حبیب عرفانی کریں گے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔