اوکاڑہ(یو این پی)پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ اے ڈویڑن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں چرخیاں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں دوسری کارروائی میں حجرہ شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عثمان نامی پتنگ فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی ہے پولیس نے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے