حکومت کی غلط پالیسوں کی بدولت گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے رانا احمد سعید

Published on February 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

مانگا منڈی (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدر مسلم لیگ (ن) پی پی 171رانا احمد سعید نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے غریبوںسے دو وقت کا نوالہ ہی چھین لیا ہے ۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔حکمرانوں کا ظلم وستم عوام خاموشی سے برادہشت کر رہی ہے۔مہنگائی روکنی ہے تو حکومت کے سامنے جرات کا پہاڑ کھڑا کرنا پڑے گا۔غریب لوگ متحد ہوجائیں تو حکومت کو ظالمانہ فیصلے کرنے سے روک سکتے ہیں۔ایک طرف کورونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں دوسری طرف غریب دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے پریشان ہیں۔مسلم لیگ ن دور میں ہر پاکستانی خوشحال تھا لیکن موجودہ حکومت کی غلط پالیسوں کی بدولت عوام کو گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزید تحریک انصاف کی حکومت رہی تو کاروبار نہ ہونے کی وجہ غریب خودکشوں پر اتر آئیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog