اوکاڑہ( یو این پی) ایم اے جناح روڈ پر واقع خیبر بنک میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت فائر فائٹنگ کر کے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے