الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

Published on February 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لیے امیدواروں سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کرلیا۔سینیٹ انتخابات میں امیدواروں سے بیان حلفی پہلی دفعہ لیا جارہا ہے۔ امیدوار انتخاب میں کرپٹ پریکٹس، آئین اورقانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرائے گا۔الیکشن کمیشن کی طرف سے بنائے گئے بیان حلفی کا ڈرافٹ سامنے آگیا جس میں سینیٹ امیدوار ٹکٹ پر پیسے نہ دینے کی یقین دہانی کرائے گا۔امیدوار ووٹ کی خریدو فروخت کے لیے کسی بھی طرح پیسے کا استعمال نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائے گا اور اس نے اگر پارٹی ٹکٹ سے متعلق رقم دی ہے تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریگا۔امیدوار الیکشن کمیشن کو کسی بھی طرح کے اکاؤنٹ کی تحقیقات کی اجازت دیگا اور الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائے گا۔ امیدوار اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ بیان حلفی جمع کرائے گا جس پر امیدوار کے دستخط اور انگوٹھے کے نشان اور شناختی کارڈ نمبر درج ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题