سینیٹر مشاہد اللہ خان کی قومی خدمات پاکستانی تاریخ کا یادگار اثاثہ ہیں؛ایس۔ اے۔ صہبائی

Published on February 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کرگئےجرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی سرپرست اعلی ڈاکٹر شاہد مسعود چیف آرگنائزر مبشر لقمان صدر مجیب الرحمن شامی سیکرٹری جنرل قاسم منیر سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر بی۔ اے۔ خرم سمیت تمام عہدیداران و ممبران کی جانب سے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر دلی رنج و غم و اظہار افسوس۔ مشاہد اللہ خان کافی عرصے سے علیل تھے۔مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہے۔مشاہد اللہ خان نے ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول راولپنڈی سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے گورڈون کالج سے گریجویشن مکمل کیا اور پھر اردو لاء کالج کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy