کراچی(یواین پی )عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد ہفتہ کو ایک تولہ سونا 400 روپے جب کہ دس گرام سونا343روپے مہنگا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے (7 دن) کے دوران فی اونس سونا36ڈالر سستا ہوگیا جس کے بعد فی اونس سونا 1820 ڈالر سے گھٹ کر 1784 ڈالر ہو گیا۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار50 روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 10 ہزار350 روپے ہوگئی جب کہ 600 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 95 ہزار 207 روپے سے کم ہو کر94 ہزار607 روپے پر آ گئی۔