این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب؛ الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکااعلان کرے، فردوس عاشق

Published on February 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

سیالکوٹ (یواین پی )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فاتح امیدوار کاا علان فوری کرے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے 75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لےکر ایک بارپھر میدان میں آئی ہیں۔ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔فردوس عاشق نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو (ن) لیگ کی مسلح غنڈہ گردی کےآگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کے لئےچلتا کیا، (ن) لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کی بجائے فوراً فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes