صحافتی اداروں کے جان و مال اور املاک کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ایس اے صہبائی

Published on February 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

نجی میڈیا گروپ کے آفس میں جو حملہ ہوا درحقیقت یہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ڈاکٹر بی اے خرم
اسلام آباد (یواین پی)چیئرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان ایس۔ اے۔ صہبائی اورڈاکٹر بی اے خرم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کے جان و مال اور املاک کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے نجی میڈیا گروپ کے مرکزی آفس کراچی میں جو حملہ اور توڑ پھوڑ ہوئی درحقیقت یہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادف ہے نجی میڈیا گروپ کے مرکزی آفس میں حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم وفاقی اور سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نجی میڈیا گروپ کے مرکزی دفتر میں توڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog