ہے بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں، وزیراعلیٰ

Published on February 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق کا بڑا مشکور ہوں کہ وہ کوئٹہ آئے، انضمام الحق پاکستان کے ہیرو رہے ہیں، بلوچستان حکومت شروع دن سے ہی اپسورٹس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کے فروغ پر پہلے نہیں سوچا گیا تاہم اب اسپورٹس کے فروغ کے لئے کردار ادا کررہے ہیں گوادر اور ایوب اسٹیڈیم اس کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں بھی پی ایس ایل کے میں میچز ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری فیورٹ ٹیم ہے، دعاگو ہیں کہ کوئٹہ جیتے جب کہ ہماری کوشش ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بلوچستان بہت بار آچکا ہوں بڑی خوشی ہورہی ہیں، جام کمال بلوچستان میں اسپورٹس اور کرکٹ کی بہتری کیلئے بہت کام کررہے ہیں، اس کے آئندہ آنے والے دنوں میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے، بلوچستان کے نوجوان کرکٹ سمیت دوسرے اسپورٹس میں نام بنا سکتے ہیں، ہماری كوشش كہ اسكول ليول سے كركٹ ٹيم کو فروغ ديا جائے۔ انضمام الحق نے پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes