لاہور(یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر مبنی پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم حضرت محمدﷺ اور ختم نبوت پر کامل یقین میرے ایمان کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر میرے خلاف جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی عناد پر مبنی پروپیگنڈا مہم چلائی جارہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف چلنے والی اس پروپیگنڈا مہم سے متعلق متعلقہ ادارے سائبر کرائم ونگ کو شکایت بھی درج کروائی جاچکی ہے۔ اللہ ایسی گھٹیا مہم چلانے والوں کو ہدایت دے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے فردوس عاشق اعوان کا ایک بیان گردش کررہا ہے جو جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔