وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا پی ٹی آئی منشور کا حصہ ہے اسد عمر

Published on February 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پی ٹی آئی کے سینئر وفاقی وزراء اسد عمر اور علی نواز اعوان کی جانب سے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دفتر بمقام پی ایچ اے ہاوسنگ سوسائٹی کے مکینوں کے لیے دوسو بیڈز پر مشتمل ہسپتال اور شفاف پانی کے لیے واٹر اسکیموں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر جرنلسٹس ایسودی ایشن آف پاکستان کے آفس سیکرٹری اور کوآرڈینیٹر سندھ فدا حسین کھاوڑ کی جانب سے وفاقی وزراء کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیاگیا اور سندھی ٹوپیاں پہنائی گئیں ۔پی ایچ اے ہاوسنگ سوسائٹیز کے مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستانکومعاشی بحران سے نکالنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ عنقریب پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔ وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔پی ایچ اے ہاوسنگ سوسائٹی کی ہر دلعزیز شخصیات بالخصوص فدا حسین کھاوڑ ، شہباز حسین اور رانا تنویر کی جانب سے معزز وفاقی وزراء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes