اوکاڑہ(یو این پی) گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں عالمی یوم تفکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا اہتمام گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی مسز طاہر سلطان نے کیا تقریب کی مہمان خصوصی مسز سلیم صادق تھی تقریب میں ضلع اوکاڑہ کی 400 گرلز گائیڈ نےشرکت کی یوم تفکر کے حوالہ سے پوری دنیا میں گرلزگائیڈ تقریب منعقد کی جاتی ہیں اور اس دفعہ اس کا موضوع امن تھا اور اس سلسلہ میں کرلزگائیڈ نےمختلف پروگرام پیش کیے تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ گائیڈ کمشنر مسز نصرت پروین۔ مس نیر سلطانہ مس حمیرا نے کی اس موقع پر مس طاہرہ سلطان نے گرلز گائیڈ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا اور آج کے دن امن کا خصوصی پیغام دیا تقریب میں شفقت رسول لودھی۔سہیل خان لودھی۔شیخ ندیم شیراز۔عابد مغل۔رانا عبداللّہ اعجاز شاہ مختلف سکولوں کی طالبات نے شرکت کی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مسز سلیم صادق نے بہترین کارکردگی پر ٹیچر گائیڈرز اور گرلزگائیڈ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اورشیلڈ تقسیم کیںاور آخر میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔