ریاض(یواین پی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپینڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا جس کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی پریس ایجنسی نے ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان آپریشن کے بعد اسپتال سے نکل کر خود گاڑی میں بیٹھے اور گھر روانہ ہوگئے۔