جاپان (یواین پی )جاپان کے اقتصادی شہر نگوئیا کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک وقار حسین نے عامی منڈی میں جاپانی گاڑیوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے کروناء کی عالمی وباء کے حوالے سے عالمی اقتصادی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جاپانی گاڑیوں کی تجارت کا کاروبار خسارے کا شکار ہے بالخصوص کروناء کے باعث دنیا کا اقتصادی نظام تباہی سے دوچار ہے۔ نگوئیا (جاپان) میں مقیم پنڈی گھیب (اٹک) سے تعلق رکھنے والے ملک وقار حسین نے پاکستانی کسٹمز کے پیچیدہ سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاپانی گاڑیوں کی درآمدات بے جا پابندیوں کی بدولت ناں ہونے کے برابر ہے ۔اگر یہی صورت حال رہی تو ہمیں بھی جاپان میں کاروبار کے متبادل ذرائع پر غور کرنا پڑے گا۔