ایشوریا رائے کی پاکستانی ہم شکل نے بھارت میں دھوم مچادی

Published on February 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

ممبئی (یو این پی)بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی ہم شکل پاکستانی بلاگر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، پاکستانی لڑکی آمنہ عمران ایشوریا رائے سے اس قدر ملتی ہیں کہ کوئی بھی باآسانی انہیں ایشوریا سمجھ کر دھوکہ کھاجائے گا، پاکستان سے تعلق رکھنے والی آمنہ عمران در اصل بیوٹی بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر تقریباً 6 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔آمنہ عمران نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے ہی انداز میں تصاویر کھینچ کر لگائی ہوئی ہیں جس میں وہ ہو بہو بھارتی اداکارہ کی طرح نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ بلاگر آمنہ ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹک ویڈیوز بناکر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ بالکل ایشوریا کی ہم شکل نظر آتی ہیں۔پاکستانی بلاگر آمنہ عمران کی تصاویر سامنے آنے کے بعد پورے بھارتی میڈیا میں ایشوریا سے ان کی مماثلت کے چرچے ہورہے ہیں، بھارتی شوبز ویب سائٹ پر آمنہ عمران کی تصاویر چھائی ہوئی ہیں جہاں ہر کوئی انہیں ایشوریا کا ہم شکل قرار دے رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog