اوکاڑہ دوکانوں کی چھتیں گر نے سے 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published on March 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) دیپالپور روڈ پر واقع بشیر پہلوان مارکیٹ میں دوکانوں کی چھتیں گر گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق مارکیٹ کے سامنے پارکنگ کرتے ہوئے مزدا ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹرک پلر سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے چھتیں گر گئیں۔ حادثہ کے نتیجے میں ملبے تلے دَبنے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو ایمبولینس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ریسپانس کر کے اس زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔جبکہ دو متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes