سلمان خان نے گلوکار میکا سنگھ کی راتوں کی نیند اڑادی

Published on March 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

ممبئی(یو این پی )بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی۔بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے ایک شو کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ایک چھوٹے سے مذاق نے ان کی راتوں کی نیند اڑادی تھی، میکا سنگھ نے کہا کہ سلمان خان کی عادت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کال کرلیتے ہیں چاہے رات کا ایک ہو یا 4، اسی طرح ایک رات سلمان خان نے کال کی جو میرے لیے کافی حیران کن بات تھی۔میکا سنگھ نے کہا کہ میں ان دنوں سلمان خان کی ایک فلم کے لیے گانے ریکارڈ کرارہا تھا لہذا سلمان خان نے مجھے کال کرکے کہا کہ میکا جو گانا تم نے فلم کے لیے ریکارڈ کرایاتھا میں نے بھی وہی گانا ریکارڈ کرادیا ہے لہذا اب تیرا گانا تو گیا۔بھارتی گلوکار نے کہا سلمان خان کی بات سن کر میں پریشان ہوگیا کیوں کہ سب جانتے ہیں اگر سلمان خان نے گانا ریکارڈ کرادیا تو پھر میرا گانا کوئی نہیں سنتا تھا لہذا مجھے پوری رات نیند نہیں آئی، اگلی صبح فوراً کمپوزر کو کال کی تو پتا چلا کہ سلمان خان نے میرے ساتھ مذاق کیا تھا، انہوں نے کوئی گانا ریکارڈ نہیں کرایا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes