اسلام آباد(یوا ین پی) سینیٹ الیکشن میں ہونے والا سب سے بڑے اپ سیٹ کیسے ہوا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔یواین پی کے مطابق اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 17 ووٹ ادھر ادھر ہوگئے۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جب کہ 10 نے اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دیا۔نتائج کے مطابق خواتین کی نشست پر بھی حکومتی اتحاد کے7 ووٹ کم نکلے جب کہ 5 ووٹ مسترد ہوئے اور 2 ارکان نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ دے دیا۔اسی طرح جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اپنے مد مقابل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زائد حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق وہ بھی حکومتی اتحادیوں کے 10 ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اور ’دھاندلی زدہ سینیٹر نا منظور‘ کے نعرے بھی لگائے۔ دوسری جانب حکومت نے پہلے ہی اسلام آباد کی جنرل سیٹ کا نتیجہ چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔