زمانہ جنگ یا کسی بھی ناگہانی صورت حال میں محکمہ شہری دفاع بہت اہمیت کا حامل ہے شاہد حسن کلیانی

Published on March 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈائریکٹر سول ڈیفینس پنجاب شاہد حسن کلیانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال یا زمانہ جنگ میں محکمہ شہری دفاع کے رضاکار انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات اٹھاتے ہیں اس لئے ہر فردکو چا?یے کہ وہ شہری دفاع کی تربیت حاصل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈیفینس اوکاڑہ کے دفاتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ چیف وارڈن کیپٹن ڈاکٹر ظفر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفینس ساہیوال۔ فیصل آباد ریجن اصغر علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ کوآرڈینٹر سید سکندر علی،سول ڈیفینس آفیسر چوہدری وقار اکبر، جاوید اختر اور دیگر سٹاف افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفینس پنجاب نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفینس ضلع اوکاڑہ کوبارڈر ایریا کے حوالہ سے دوسرے اضلاع کی نسبت اپنے کم وسائل میں رہ کر ذمہ داریاں ادا کرنا پڑتی ہیں جس کے لئے میں تمام سٹاف اور افسران کی کار کردگی پر مطمعن ہوں۔انہوں نے کہا کہ سول ڈیفینس دفتر کے لان میں کلین گرین پاکستان کے حوالہ سے پودا بھی لگایا اور جی ٹی روڈ پر ایک پرائیویٹ ریفریجیٹر فیکٹری میں فائر سیفٹی آلات بھی چیک کرکے محکمہ سول ڈیفینس کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题