ایشیا کپ کا انعقاد جلد متوقع، بھارت کا اپنی ’بی‘ ٹیم بھیجنے کا امکان

Published on March 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 151)      No Comments

لاہور( یو این پی) بھارت کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلیے “بی” ٹیم بھجوائے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اب جون میں سری لنکا میں کروانے کا پلان بنایا جارہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کو 18 سے 22 جون تک آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے مقابل ہونا ہے۔بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں قرنطینہ کیلیے اضافی وقت بھی درکار ہوگا، اس لیے ایشیا کپ میں “بی” ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کی اے سی سی سے میٹنگ طے ہے، جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ رواں سال ایشیا کپ کا انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy