مجھے یقین ہے کہ میرے نئے قصیدے کو شائقین پسند کریں گے فوک سنگر عارف لونے والا
لاہور(یواین پی)معروف فوک سنگرعارف علی خان لونے والانئے قصیدہ”شیر خدا علی دے بارے میں کی دساں“ کی تیاریوں میں مصروف،قصیدے کے شاعر اسحاق ڈار جبکہ اس کی کمپوزیشن اللہ دتہ لونے والا کی ہے یو این پی سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز فوک سنگر عارف علی خان لونے والا نے بتایا کہ میں آج کل ایک نئے قصیدے پر ورک کر رہا ہوں قصیدے کے بول ”شیر خدا علی دے بارے میں کی دساں“ ہیں اس قصیدے کی شاعری بہت عمدہ ہے جس طرح شائقین موسیقی نے میری گائیکی کو پسند کیا مجھے یقین ہے کہ میرے نئے قصیدے کو پسند کریں گے میں پچھلے اٹھارہ سال سے فنی موسیقی سے منسلک ہوں۔