اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی
لاہور(یواین پی)پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوایا خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم ترین حصہ ہے، اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں خواتین کا کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے۔