اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنرعامر عقیق خان نے 60سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی ویکسئین لگانے کے آغاز کے موقع پر ڈسٹرکٹ جمنیزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ویکسئین لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں اور طبی عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا سے بچاﺅ کی ویکسیئن لگانے کے لئے جو شفاف طریقہ کار اپنایا ہے شہری اس سے بھر پور استفادہ کریں ہیلتھ ورکرز ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف کو ویکسیئن لگانے کے لئے جس شاندار طریقہ کو اپنایا گیا تھا انہی خطوط پر کام کرتے ہوئے 60سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا ویکسیئن لگانے کا آغاز ہو چکا ہے 60سال سے زائد عمر کے جن شہریوں نے 1166پر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کروائی تھی ان کو ویکسئین لگائی جا رہی ہے اوکاڑہ جمنزیم میں اس سلسلہ میں خصوصی ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں60سال سے زائد عمر کے شہریوں کو صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کرونا سے بچاﺅ کی ویکسیئن لگائی جائے گی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ویکسی نیشن سنٹر پر ایمرجنسی بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف موجو دہوں گے۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ 60سال سے زائد عمر کے جن شہریوں نے ابھی تک اپنی رجسٹریشن نہیں کروائی وہ شہری 1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں اوراپنی ویکسی نیشن کروائیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جمنیزیم اوکاڑہ میں تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد کے لئے کرونا ویکسی نیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ تحصیل دیپالپور کے لئے گورنمنٹ گرلز کالج حویلی لکھا روڈ دیپالپور میں بھی کرونا ویکسی نیشن سنٹر فعال کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک تحصیل اوکاڑہ اور تحصیل رینالہ خورد میں اب تک 220شہریوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور شہریوں کو ویکسیئن لگانے کا سلسلہ جاری ہے