پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزجون میں کروانے کا فیصلہ

Published on March 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments


لاہور(یو این پی) پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچزرواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اوراگست/ستمبرمیں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈوکوایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے۔ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اورلاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے رابطہ کرے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes