اسلام آباد(یواین پی )حکومت نے اپوزیشن کے پاس ایوان میں اکثیرت ہونے کے باوجود سینیٹ کی چیئرمین شپ چھین لی ہے اور صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہےاور وہ 42 ووٹ حاصل کرنے میں کامیب ہوئے۔سید یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہو ئے ہیں کیونکہ سٹیمپ باکس میں لگانے کی بجائے ان کے نام پر لگائی گئی ۔ایک ووٹ ایسا بھی تھا جس میں سینیٹر نے دونوں امیدواروں کے نام کے سامنے سٹیمپ کر دیا جسے مسترد کر دیا گیا۔