اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ پتہ ہونا چاہیے کس نے کس کوووٹ دیا ہے، پاکستان میں ہارنے والا مانتا ہی نہیں میں ہارگیا ہوں، جمہوریت سے لوگوں کواعتماد اٹھتا جارہا ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتایا گیا، اکثریت کے باوجودعبدالحفیظ شیخ کے ہارنے پربہت افسوس ہوا۔