پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کا امکان، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔ اوگرا نے تقریباً 6 سے 7 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی تھی جسے وزیر اعظم نے منظور نہیں کیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم نے ریٹ بڑھانے کی اجازت نہیں دی تھی- تاہم اب ایک مرتبہ پھر اوگرا نے وزیراعظم عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے-

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy