فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

لاہور (یواین پی )پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر گلبرگ میں ادا کی دی گئی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ فلمی حلقوں ڈائریکٹر ساجد علی ساجد ،آغاحسن عسکری،اشفاق کاظمی،پرویزکلیم،جراررضوی،کمال پاشا،قاسم شاکر،ڈاکٹربی اے خرم،راحیلہ آغا،اچھی خان،ارم ملک،علی چوہدری،افشی رانی،روزبٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy