اگر پتہ چلا کہ بیٹی کا بوائے فرینڈ ہے تو اس کا منہ توڑ دوں گا، شاہ رخ خان

Published on March 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments


ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی سہانا خان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو وہ اس کا منہ توڑ دیں گے۔ بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی میزبان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔کرن جوہر نے سوال پوچھا ’’آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے‘‘؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ’’ ہر ایک نوجوان کے ساتھ، کیوں کہ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو مجھے یہی سننے کو ملتا ’’عالیہ آج کل اس کو ڈیٹ کررہی ہیں‘‘ لیکن مجھے کبھی ان سے پوچھنے کا اتفاق نہیں ہوا حالانکہ عالیہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔میزبان نے کہا، کیا آپ ان سے اب پوچھنا چاہیے گے کیوں کہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھی ہیں۔ شاہ رخ نے جواب دیا کہ نہیں کیوں کہ اگر ان کے 3، 4 بوائے فرینڈ ہوئے تو مجھے مایوسی ہوگی۔ اس دوران عالیہ بھٹ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے، میرے 4 بوائے فرینڈ رہے ہیں لیکن اس وقت صرف ایک ہی ہے۔شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ نہیں میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ ایک ساتھ 4 بوائے فرینڈ لیکن اتنی سی عمر میں 4 بوائے فرینڈ رکھنا بھی میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جس پر میزبان نے سوال پوچھا اگر آپ کو پتہ چلا کہ آپ کی بیٹی کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو آپ کیا کریں گے؟شاہ رخ خان نے جواب دیا مجھے اگر پتہ چلا تو میں اس کا منہ توڑ دوں گا۔ جس پر میزبان نے فوراً کہا ہاں مجھے پتہ ہے تم نے بیٹی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے نظر نہیں رکھی بس مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔خیال رہے شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کا روایتی والد کی طرح بہت خیال رکھتے ہیں اور وہ انہیں متعدد بار لڑکوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے سہانا کو کہا تھا ’’ اگر کسی پارٹی کے دوران کوئی لڑکا تمہیں کمرے کی طرح اشارہ کرے یا پاس بلائے تو اسے زور سے مارنا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy