مانگا منڈی؛موٹرسائیکلوں کی ویری فکیشن کے نام پر رشوت وصولی کا بازار گرم

Published on March 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments


شہری اپنی موٹرسائیکل چھڑوانے کے چکر میں ذلیل خوارہونے لگے،اعلی حکام نوٹس لیں
مانگا منڈی(یو این پی )ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی ،سی سی پی لاہور غلام محمود ڈوگر کے احکامات پر غیر نمونہ ،بغیر کاغذات بغیر رجسڑیشن بک کی وجوہات سے کریک ڈاﺅن میں بند ہونے والی موٹرسائیکلوں کو انکے کاغذات کی ویری فکیشن کیلئے تھانہ مانگامنڈی کے ہیڈمحرر ،نائب محرر سے لیکر اے ایس پی سرکل رائیونڈ حسیب جاوید میمن کے ریڈوں تک ہر قدم پر محرر صاحبان سے لیکر ریڈروں تک عملہ نے آفیسران کے احکامات پر عملدرآمد کی بجائے اپنا روایتی کاروبار سمجھ کر رشوت وصولی کا بازارگرم کر دیاشہری شہباز،شاکر،لطیف،عمران،رضوان،طارق،گلزار ،ساجد،آصف وغیرہ نے بتایا کہ تھانہ مانگا منڈی کے سامنے اورتھانے کی حدود کے مختلف علاقے میں صبح سے لیکر آدھی رات تک مین روڈز کے اوپر قوم کے محافظوں نے آفیسران بالاکی طرف سے موٹرسائیکلوں کو بند کرنے ٹارگٹ کے نام پر شہریوں کو ذلیل خوار کرنے کی انتہا کردی ہے۔چوروں ڈاکو کو پکڑنے والی پولیس شریف شہریوں کو پریشان کرنے لگی ایک ماہ میں تھانہ مانگا منڈی میں مبینہ طور پر تقریبا دو ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند ہوئی مگر کوئی بھی موٹرسائیکل کسی چوری ڈکیتی میں ملوث نہ ثابت ہوسکی ۔کاغذات ہونے کے باوجود پولیس اہلکارحیلے بہانے لگاکر ایس ایچ او ،اور آفیسران بالا کی طرف سے دیا گیا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے بلاجواز ہی موٹرسائیکلیںبند کر دیتے ہیںاور ایک سرکاری چٹ ہاتھ میں تھما دیتے ہیں جسکے بعد شہری اپنی موٹرسائیکلوں کو چھڑوانے کیلئے پہلے تو تھانے کے چکر کاٹتا رہتا ہے ۔بار ہا چکر کاٹنے کے بعد اسے مجاز افسر اے ایس پی سرکل رائیونڈ آفس میں ویری فکیشن کراونے کیلئے کہا جاتا ہے لیکن وہاں پر موجود ریڈرز صاحبان رشوت لینے کے چکر میںٹال مٹول کرتے ہیں،جبکہ فی کس موٹرسائیکل پانچ سو سے لیکر ایک ہزار تک رشوت دینے والے شہری کی موٹرسائیکل کی ویری فکیشن مکمل کر کے اسے موٹرسائیکل چھوڑنے کی چٹ جاری کی جاتی ہے شہریوں نے کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes